اسلامیہ کالج، چار نئے شعبہ جات کے قیام کی منظوری

منگل 29 مئی 2018 12:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے چار نئے تدریسی شعبہ جات کے قیام کی منظوری دیدی‘ ان میں گندھارا سٹڈی سنٹر ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل ایجوکیشن شعبہ صحافت وابلاغ عامہ اور ڈیپارٹمنٹ آف آرکیٹیکچر شامل ہیں‘ اکیڈمک کونسل کا اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب احمدکی زیر صدارت منعقدہواجس میں تمام ڈینزاور شعبہ جاتی سربراہوں سمیت پرووائس چانسلر اوررجسٹرار نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :