Live Updates

عمران خان سرگودھا ریجن کے ضلع میانوالی سے قومی اسمبلی کا الیکش لڑیں گے

ریجن کے چاروں اضلاع سے 11 قومی اسمبلی کے حلقوں سے پارٹی امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی گئی جو حتمی فیصلہ کیلئے پیش کیا جائے گی

منگل 29 مئی 2018 13:14

عمران خان سرگودھا ریجن کے ضلع میانوالی سے قومی اسمبلی کا الیکش لڑیں ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سرگودھا ریجن کے ضلع میانوالی سے قومی اسمبلی کا الیکش لڑیں گے۔جس کے لئے ریجن کے چاروں اضلاع سے 11 قومی اسمبلی کے حلقوں سے پارٹی امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی گئی جو حتمی فیصلہ کے لئے پیش کیا جائے گی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے سرگودھا ریجن کے متوقع امیدواروں کی جو فہرست مرتب کی گئی ہے اس میں سرگودھا سے قومی اسمبلی کیپانچوں حلقہ جات کے لئے این سے 88 سے ندیم افصل چن،این اے 89 سے اسامہ غیاث میلہ،این اے 90 سے ڈاکٹر نادیہ عزیز۔

این اے 91 سے چوہدری عامر سلطان چیمہ،این اے 92 سے ظفر قریشی / جاوید حسنین ،ضلع خوشاب کے دونوں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 93 سے ملک عمر اسلم اعوان ،این اے 94 سے ملک احسان اللہ ٹوانہ /گل اصغر بگھور،ضلع میانوالی کے دونوں حلقہ قومی اسمبلی این اے 95 سے عمران خان ،این اے 96 سے امجد نیازی ،ضلع بھکر کے دونوں قومی اسمبلی حلقہ میں این اے 97 سے ثنائ اللہ مستی خیل ،این اے 98 سے ڈاکٹر افضل ڈھنڈلہ کے نام تجویز کئے گے جو حتمی فیصلہ کے لئے کمیٹی کو پیش کئے جائیں گے جس میں غوروخوص کے بعد حتمی امیدواران کا اعلان کیا جائے گا-
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات