Live Updates

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، سیما محی الدین

منگل 29 مئی 2018 14:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما رکن قومی اسمبلی سیما محی الدین جمیل نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جبکہ وہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے کوششیں کررہے تھے جس کی انہیں سزا دی گئی، مریم نواز کے خلاف بھی بے بنیاد مقدمات بنائے گئے۔

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق وزیر ا عظم محمد نواز شریف پر جو مقدمات بنائے گئے ہیں وہ عدالتوں میں ان کا سامنا کررہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب 2013ء میں قائم ہوئی تو اس وقت ملک اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا جبکہ دہشت گردی کا ہر طرف دور دورہ تھا ۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم پہلے ہنگامی بنیادوں پر توانائی کے منصوبوں پر آگاز کیا جن کی تکمیل سے آج ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو کررہ گئی ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا جس وجہ سے آج ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اورپاکستان کو مزید ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کے خواہش مند تھے جس کی انہیں سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز کے خلاف مقدمات بھی بے بنیادہیں ثابت نہیں ہو سکیں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات