Live Updates

مریم نواز کے عدالت میں ساتھ نہ ہونے پر کیپٹن (ر) صفدر کا دلچسپ جواب

مریم نواز پچھلے 25 سال سے میرے ساتھ ہیں لیکن اس وقت نوازشریف کو اس کی ضرورت ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 29 مئی 2018 14:53

مریم نواز کے عدالت میں ساتھ نہ ہونے پر کیپٹن (ر) صفدر کا دلچسپ جواب
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مئی 2018ء)   شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے بعد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے اپنا بیان قلمبند کروایا۔ اسلام آباد کے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کی، اس موقع پر نامزد تینوں ملزمان نواز شریف،، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

تاہم نواز شریف اور مریم نواز عدالت سے روانہ ہو گئے۔جب کیپٹن (ر) صفدر سے سوال کیا گیا کہ آپ کے اہل خانہ میں سے آپ کے ساتھ کوئی موجود کیوں نہیں ہے تو کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ جب میں احتساب عدالت میں بیان قلمبند کرواؤں تو اہل خانہ میں سے کوئی بھی میرے ساتھ نہ ہو،مریم نواز پچھلے 25 سال سے میرے ساتھ ہیں لیکن اس وقت نوازشریف کو اس کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آج کیس سماعت شروع ہوئی تو کیپٹن (ر) محمد صفدر نے بھی تحریری شکل میں لکھا گیا بیان پڑھنا شروع کیا جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مداخلت کی اور کہا کہ آپ ایک ہی سانچے میں لکھے تحریری جوابات لے آئے ہیں، اگر ان سے سوالات پوچھے جائیں تو شاید جواب مختلف ہوں۔ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے سوال کیا کہ کیا کہ کیا ا نہوں نے سوالات پڑھے بھی ہیں؟،جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے جواب دیا کہ صرف سوالات ہی نہیں رات کو پوری تراویح بھی پڑھی ہے۔

۔کیپٹن (ر) صفدر کا مزید کہنا تھا کہ جےآئی ٹی میں5گھنٹےکی رکارڈنگ کی گئی۔جےآئی ٹی میں جنگی قیدی والا ماحول تھا۔دوران سماعت کیپٹن(ر)صفدرکےوکیل نےاپنے موکل کو پراسیکیوشن ٹیم سےغیرضروری گفتگو سے منع کردیا۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ میرےبس میں نہیں ورنہ5،6 لوگ کیپٹن(ر)صفدرکےپیچھے بھی کھڑاکردیتا،،نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی کا کہنا تھا کہ کتنی زیادتی ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر یہاں اکیلے کھڑے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات