بھارتی فلموں کی عکسبندی کے لئے آسٹریلیا بہترین مقام ہے، پرینیتی چوپڑا

منگل 29 مئی 2018 18:00

بھارتی فلموں کی عکسبندی کے لئے آسٹریلیا بہترین مقام ہے، پرینیتی چوپڑا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ بالی وڈ فلم پروڈیوسرز کے لئے آسٹریلیا بہترین بین الاقوامی مقام ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ فلم ’’چک دے انڈیا‘‘، ’’سلام نمستے‘‘ اور بچنا اے حسینو‘‘ کی عکسبندی ا?سٹریلیا جیسے خوبصورت ملک میں کی گئی اور یہ یقیناً بھارتی فلموں کی عکسبندی کے لئے بہترین بین الاقوامی مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ایک منفرد ملک ہے جوخوبصورت ساحل، شہروں، وائلڈ لائف، پہاڑ، کھانے اور ثقافت کا حامل ہے۔