جعلی ڈگری کیس،سابق سینیٹر نوابزادہ اکبر مگسی پر فرد جرم عائد

منگل 29 مئی 2018 18:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں جعلی ڈگری کیس کے سابق سینیٹر نوابزادہ اکبر مگسی عدالت میں پیش ہو ئے جبکہ سماعت کے موقع پر الیکشن کمیشن کے نمائندے مہران خان بھی عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران عدالت نے اکبر مگسی پر فرد جرم عائد کردی گئی عدالت نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کردی گئی۔