لاہور ہائیکورٹ نے ریسکیو آفیسر پر جنسی ہراساں کرنے کی شکایت کرنیوالی خاتون اہلکار کی تبادلے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی

منگل 29 مئی 2018 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ریسکیو آفیسر پر جنسی ہراساں کرنے کی شکایت کرنیوالی خاتون اہلکار کی تبادلے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور قرار دیا کہ درخواست ناقابل پیش رفت ہے اور اس لیے اس پر کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکار صائمہ جاوید نے اپنے تبادلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور درخواست میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ درخواست گزار کو ہراساں کرنے افسر کے ایما پر ڈی جی ریسیکیو نے تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں اور انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ نئی تعیناتی کا مقام گھر سے خاصا دور ہے اس لیے انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے تبادلے کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔