بلوچستان میں نگراں وزیراعلی کا فیصلہ نہ ہوسکا

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان 3ملاقاتیں بے نتیجہ رہیں

منگل 29 مئی 2018 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) بلوچستان میں نگراں وزیراعلی کا فیصلہ نہیں ہوسکا وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان 3ملاقاتیں بے نتیجہ رہی آخری ملاقات آئندہ 24گھنٹے کے اندر ہونے کا امکان ہے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اگر وزیراعلی بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگراں وزیراعلی کے کسی بھی امیدوار کے نام پر اتفاق رائے نہ ہوسکا تو مسئلہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا جائیگا ،ابھی تک جو مضبوط امیدوار سامنے آئے ہیں ان میں یعقوب مری ،سابق نگراں وزیراعلی بلوچستان اوررکن صوبائی اسمبلی سردار صالح بھوتانی ،صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی پرنس علی بلوچ کے نام لئے جارہے ہیں امید ہے کہ 48گھنٹے میں نگراں وزیراعلی کے نام پر فیصلہ ہوجائے گا جس کے بعد 6رکنی صوبائی کابینہ تشکیل دی جائے گی ۔