Live Updates

تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اڑا دی

مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی علی اصغر منڈا نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 29 مئی 2018 20:08

تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اڑا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اڑا دی۔ مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی علی اصغر منڈا نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔یکم جون کو عمران خان کی آمد پر اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے اندر اندر تحریک انصاف نے جس طرح سے پاکستانی سیاست میں قدم جمائے ہیں اور اپنی سیاسی ساکھ کو مضبوط کیا ہے اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔

ایک جانب تحریک انصاف کی مضبوط ہوتی ہوئی سیاسی پوزیشن تو دوسری جانب اسکی حریف جماعتوں کی گرتی ہوئی ساکھ نے تحریک انصاف کو پاکستانی سیاست کی چوٹی کی جماعت بنا دیا ہے۔گزشتہ ایک سال میں پاکستان تحریک انصاف میں دیگر جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑے بڑے ناموں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں رضا حیات، ندیم افضل چن،فردوس عاشق اعوان اور بڑے بڑے انتخابات جیتنے والے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کے چوٹی کے سیاستدانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اشارہ ہے کہ پنجاب مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔اب تک 100سے زائد الیکٹیبلز نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔جن میں سے اکثر کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا۔تازہ ترین خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی۔مسلم لیگ ن کے ممبرصوبائی اسمبلی علی اصغر منڈا نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دیا۔

مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی علی اصغر منڈا نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔یکم جون کو عمران خان کی آمد پر اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق علی اصغر منڈا تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔ یاد رہے کہ علی اصغر منڈا نے 2013ءمیں آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر ( ن ) لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات