آئندہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی،سردار سعید لانگو

منگل 29 مئی 2018 22:55

کوئٹہ۔29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سردار سعید لانگونے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی عوام ماضی میں کام نہ کرنے والوں کومسترد کردینگے نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے والے کامریڈ یعقوب جان انکے سینکڑوں ساتھیوں کی جمعیت میں شمولیت پرمبارکباد دیتے ہیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پرحافظ ابراہیم لہڑی سمیت دیگررہنماء بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

سردارسعید لانگو نے کہاہے کہ منگوچر اورقلات کے عوام نے اسلام کانفرنس کے کامیاب انعقاد پرثابت کردیاکہ آئندہ انتخابات میں عوام جمعیت علماء اسلام کوبھرپورطورپرکامیاب بنائے نگے اب تک 31 شمولیتی پروگرام کرچکے ہیں امید ہے بھرپورطورپر تعاون کرینگے اس موقع پر کامریڈ یعقوب بلوچ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کرتے ہوئے کہاکہ پانچ سالہ اقتدار میں قوم پر ساتھیوں سمیت 30 سالہ رفاقت ختم کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کااعلان کرتاہوں توقع ہے کہ مولانا فصل الرحمان اورمولانا عبدالغفوری حیدری کی قیادت میں منگوچر اورقلات جمعیت علماء اسلام کومزید فعال بنائینگے۔

متعلقہ عنوان :