صوبائی صدر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ملک خالد خان کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا اہتمام

منگل 29 مئی 2018 23:04

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (اے پی ٹی ای) کے صوبائی صدر ملک خالد خان جو گزشتہ روز اچانک انتقال کر گئے ،ان کی خدمات کو سراہنے اور ان کی روح کی ایصال ثواب پہنچانے کیلئے گورنمنٹ پرائمری سکول چترال میں ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت محمد اشرف سابق صدر ایپٹا چترا ل کر رہے تھے۔

اس تعزیتی اجلاس میں پرائمری سکول کے علاوہ مڈل اور ہائی سکولوں کے اساتذہ نے بھی بھر پور انداز سے شرکت کی۔تعزیتی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین مرحوم صدر ملک خالد کی خدمات کو سراہا جونہایت مخلص اور دیانت دار شخصیت کے مالک تھے۔ انہوںنے کہا کہ ملک کی خالد کی کوششوں سے پاکستان کی تاریح میں پہلی بار پرائمری سکول کے اساتذہ کو اپنا مقام مل گیا،جو پہلے بنیادی سکیل نمبر ۵ میں بھرتی ہوتے تھے اور تیس سال بعد سات سکیل میں ریٹائر ہوتے مگر ان کی کوششوں سے ٹائم سکیل اور از سر نو اس پر کام ہوا جس کے نتیجے میں اب پرائمری سکول کے اساتذہ بھی پندرہ اور سولہ سکیل تک ترقی پاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان اساتذہ کو اتنا بڑا سکیل کے علاوہ ان کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوا اور فائر ووڈ یعنی سوحتنی لکڑی کی مد میں بھی ماہوار رقم میں بہت اضافہ کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ مرحوم کا کوئی اولاد نہیں تھا اور وہ پرائمری سکول کے اساتذہ کو اپنے بچے ہی سمجھتے تھے اس لئے دن رات ایک کرکے ا ن کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کوشش کررہے تھے جو آحر کار اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے اور پرائمری سکول کے استاد کو بھی اپنا حق مل گیا۔

تقریب سے محمد ولی صدر تحصیل لٹکوہ، محمد اشرف ہیڈ ماسٹر اورغوچ سکول، ضیا ع الدین صدر سکول آفیسرز ایسوسی ایشن، قاری محمد یوسف جنر ل سیکرٹری آل ٹیچرز ایسوسی ایشن، احمد الدین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، ذرتاج احمد ہیڈ ماسٹر آیون وغیرہ نے اظہارخیال کرتے ہوئے مرحوم صدر کو حراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا جو تاحیات یاد رکھی جائے گی بعد میں مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :