نوازشریف ملکی تعمیرو ترقی کی علامت ہیں، ملک سجاد

منگل 29 مئی 2018 23:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 34 اسلام آبادسے چیئرمین ملک سجا د نے کہاہے کہ قائدمیاں نوازشریف ملکی تعمیرو ترقی کی علامت جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان کانظریہ ہے،مخالفین جتناچاہئیں سازشیں کرلیںاور نادیدہ قوتوں کے مہرے بن جائیں کامیاب نہیں ہونگے، میاں نوازشریف کی راہ میں رکاوٹیں پیداکرکے اُن کی حب الوطنی کو ختم نہیں کیاجاسکتا،پہلے بھی مشکلات سے سرخروہوئے آئندہ بھی سرخروہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایاہے،اُن پر غداری کا الزام لگاناتوہین آمیز عمل ہے،میاں نوازشریف کے خلاف سازش کی جا رہی ہے اور ملک کے 21کروڑعوام اس سازش کو ناکام بنادیں گے،