صوبے میں پینے کا پانی صحت اور تعلیم کی سہولتیں رابطہ سڑکیں اور روزگار کے مواقع جیسے بنیادی مسائل موجود ہیں ، میر جام کمال خان

بدقسمتی سے سیاستدانوں اور حکومتوں نے مسائل حل نہیں کئے،مرکزی صدربلوچستان عوامی پارٹی

منگل 29 مئی 2018 23:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر میر جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان 70 سال سے ترقی اور خوشحالی کے لئے ترس رہا ہے اور آج بھی صوبے میں پینے کا پانی صحت اور تعلیم کی سہولتیں رابطہ سڑکیں اور روزگار کے مواقع جیسے بنیادی مسائل موجود ہیں بدقسمتی سے صوبے کے سیاستدانوں اور حکومتوں نے مسائل حل نہیں کئے بلکہ مسائل بڑھائے ضرورہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب سابق ایڈیشنل سیکرٹری اور ممتاز ہزارہ قبائلی رہنماء میجر ر نادر علی اور ان کے ساتھیوں کی بی اے پی میں شمولیتی تقریب سے خچاب کرتے ہوئے کیا،میر جام کمال نے کہا کہ میجر ر نادرعلی کی خدمات بڑی شاندارہیں اور بی اے پی میں ان کی شمولیت ہمارے اعزاز ہے، انہوں نے کہا کہ بی اے پی کے تمام امیدوار بی اے پی ہی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑینگے اس سلسلے میں کوئی ابہام نہیں ہے اورہم بھرپور کامیابی حاصل کرکے ایک نئے اور خوشحال و پرامن بلوچستان کی بنیاد ڈالینگے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں زرعی خوشحالی لائینگے اور صوبے کو درپیش پانی کی شدید قلت کے مسلے کوحل کرنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی بنائیگی یہ اس وقت بنیادی مسلہ ہے، انہوں نے کہاکہ بلوچستان ستر سال سے ترقی اور تبدیلی کے لئے ترس رہاہے کسی نے اس کی حالت بدلنے کی عملی کوشش نہیں کی، مگر اب صوبے کی قسمت جاگ گئی ہے کیونکہ بی اے پی کی صورت میں ان کو پہلی بار اپنی جماعت ملی ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ عوام نے پورے صوبے میں الیکشن سے قبل ہی اپنا فیصلہ بلوچستان عوامی پارٹی کے حق میں دے دیا ہے، بلوچستان میں قوم پرستی اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں نے صوبے کو پسماندہ رکھا تاکہ ان کی سیاست قائم و دائم رہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گیاور ترقی و خوشحالی دیں گی. آنہوں نے کہ ہمیں ففتھ وار میں دھکیلا جا رہارہے عسکری قیادت نے بلوچستان کو امن دیا اور سیکورٹی فورسز نے اپنے جانوں سے کھیل کر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا.انہوں نے کہا کہ ریاست اور فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنے والوں کا کھیل ختم ہوچکا ہے عوام نے ان کے عزائم پہچان لئے ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی اے پی کے بانی رہنماء سعید احمد ھاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میجر نادر علی نے بروقت اور آہم فیصلہ کرکے یہ ثابت کردیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کی ضرورت تھی اور لوگوں کے توقعات اس جماعت سے وابستہ ہیں،انہوں نے کہا کہ بی اے پی ایک گلدستہ ہے اور اس گلدستے میں نئے نئے پھول آرہے ہیں ہم نے ان تمام پھولوں کو سینے سے لگایا ہے، سعید ھاشمی نے کہا کہ بی اے پی کی اولین ترجیح کوئٹہ میں امن کی بحالی اور ان کی رونقوں کو دوبارہ زندہ کرنا ہے بی اے پی بلوچستان میں امن خوشحالی اور اخوت و محبت کی ضمانت ہے، تقریب سے میجر ر نادر علی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ بی اے پی بلوچستان کے عوام کی ضرورت تھی اور ایسی جماعت کی کمی صوبے میں محسوس کی جارہی تھی میں آج اس جماعت کو اپنے ساتھیوں سمیت جوائن کر رہاہوں،اس موقع پر پارٹی کے رہنماء رقیہ ہاشمی،میر سرفراز بگٹی میر اسماعیل لہڑی اور دیگر بھی موجود تھے�

(جاری ہے)