پیپلز پارٹی پارلیمانی بورڈ نے لاہور ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز لیے

منگل 29 مئی 2018 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز پارلیمانی بورڈ نے گوجرانوالہ ڈویژن، فیصل آباد ڈویزن اور لاہور ڈویژن رورل کے امیدواروں کے انٹرویوز لیے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی بورڈ کے ارکان میں قمر زمان کائرہ ،چوہدری منظور احمد، اعتزاز احسن،راجہ پرویز اشرف اور ثمینہ خالدگھرکی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ ڈویژن سی40امیدواروں نے قومی اسمبلی کیلئے ٹکٹس کے درخواستیں جمع کروائیں جبکہ 100 امید واروں نے پنجاب اسمبلی کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔فیصل آباد ڈویژن سے 25امیدواروں نے قومی اسمبلی کیلئے ٹکٹس کے درخواستیں جمع کروائیں جبکہ 45امید واروں نے پنجاب اسمبلی کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔ دریں اثناء لاہو ر رورل ڈویژن سے 30 امیدواروں نے قومی اسمبلی کیلئے ٹکٹس کے درخواستیں جمع کروائیں جبکہ 75امید واروں نے پنجاب اسمبلی کے لیے درخواستیں جمع کروائیں.