طائف میں 28غذائی ادارے سربمہر

بدھ 30 مئی 2018 09:50

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) سعودی میونسپلٹی نے رمضان المبارک کے دوران بار بار خلاف ورزی کرنے والے 26اداروں کو سربمہر کردیا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق طائف شہر میں میونسپلٹی نے 217 ادارو ں کو حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر انتباہ جاری کیا جبکہ 28کو تا حکم ثانی بند کر دیا گیا۔ میونسپلٹی کے اہلکاروں نے ریسٹورانوں، مطابخ اور کھانے پینے کی اشیا ء فروخت کرنے والی دکانوں پر 395 سے زیادہ چھاپے مارے ہیں۔

متعلقہ عنوان :