آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کی صورتحال

بدھ 30 مئی 2018 11:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد62400کیوسک اور اخرج 60000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد24200 کیوسک اور اخراج24200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد35500کیوسک اور اخراج38000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 19200کیوسک اور اخراج9800کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1386.79 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.008 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1086.65فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.185 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :