فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم ‘

گلوکارہ شکیرا کا تل ابیب میں پرفارم کرنے سے انکار اسرائیل میں پرفارم نہیں کروں گی تا کہ میرا نام غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم سے منسوب نہ ہوجائے‘شکیرا

بدھ 30 مئی 2018 12:10

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم ‘
کولمبیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) کولمبیا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

اسرائیل کا فلسطینی شہریوں پر جہاں ظلم وستم جاری ہے وہاں دنیا بھر میں سخت مذمت بھی کی جا رہی ہے، معروف گلوکارہ شکیرا بھی احتجاج کرنے والوں میں شامل ہو گئیں، لبنانی نژاد کولمبیا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے تل ابیب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔

شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل میں پرفارم نہیں کریں گی تا کہ ان کا نام غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم سے منسوب نہ ہوجائے۔ شکیرا 2003 سے اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر ہے۔ اس منصب کا اخلاقی تقاضا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی پامالی اور نسلی تعصب کے خلاف جد وجہد کرے۔