اورکزئی ایجنسی میں فاٹاانضمام کی حمایت میں ریلی

بدھ مئی 12:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) اورکزئی ایجنسی میںفاٹا انضمام کی حمایت میں مشتی میلہ چوک سے مشتی میلہ ہسپتال تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مقامی قبائلی رہنماء ملک حبیب کررہے تھے۔ ریلی کے دوران قبائلی رہنمائوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ قبائلی عمائدین نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعرے بھی لگائیں۔

(جاری ہے)

قبائلی عمائدین ملک حبیب و دیگر نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقاجات خیبر پختونخوا میںضم ہونے کے بعد قبائلی عوام کو بھی دیگر شہریوں کی طرح حقوق حاصل ہوں گے اوراب قبائلی علاقوں میں بہترین تعلیمی ادارے اور یونیورسٹیاں قائم ہونے کے ساتھ ہر قسم کی سہولیات میسرہوں گی۔ قبائلی رہنمائوں نے کہا کہ انضمام کے فیصلے سے ایف سی آر قانون کامکمل طور پر خاتمہ ہوا اور قبائلی عوام بھی صدیوں بعد آزاد ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :