سی پیک سے کشمیر پر چین کا مؤقف متاثر نہیں ہوگا:چین

بھارت اور پاکستان امن مذاکرات کے ذریعے دیرینہ تنازعات کا حل تلاش کریں :ہواچن ینگ

بدھ 30 مئی 2018 15:39

سی پیک سے کشمیر پر چین کا مؤقف متاثر نہیں ہوگا:چین
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) چین نے کہا ہے کہ سی پیک کی تعمیر سے کشمیر کے مسئلے پر بیجنگ کے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بھارتی میڈیا کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے کہا کہ برصغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کو امن مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے باہمی دیرینہ تنازعات کا حل تلاش کرنا چاہیے جبکہ چین امن مذاکرات کی بحالی کیلئے تعاؤن دینے کیلئے بھی تیار ہے چین نے مسئلہ کو امن مذاکرات اور مفاہمتی عمل سے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو دیرینہ تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر سے کشمیر کے مسئلے پر چین کے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دفاع ،صنعت اور تجارت کے شعبوں میں معمول کا تعاؤن برقرار ہے