بھارت بس اور ٹرک میں تصادم 7افراد ہلاک 22زخمی

بدھ 30 مئی 2018 15:39

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) بھارت میں ٹرک اور بس میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ بائیس زخمی ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ تلنگانہ کے قصبہ کریم نگر میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک گاڑی کو ٹیک اور کرتے ہوئے سامنے سے آنیوالی بس سے ٹکراگیا حادثے میں 7افراد ہلاک جبکہ 22زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں