پانچ سال عوام کی خدمت کی ہے، آئندہ انتخابات میں حلقہ یک عوام کبھی مایوس نہیں کریں گے، سردار اورنگزیب نلوٹھہ

بدھ 30 مئی 2018 15:51

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا ہے کہ ہم نے اہلیان علاقہ کی پانچ سال خدمت کی ہے، انہیں قوی امید ہے کہ آئندہ انتخابات میں اہلیان علاقہ انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے، آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے علاقہ میں رہ جانے والے باقی ماندہ کاموں کی طرف وہ اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔

وہ گذشتہ روز کنگڑ ہوتر میں69 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی واٹر سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر تحصیل ناظم سردار ارسل پرویز، ممبر ضلع کونسل سردار شمیم، ناظم ویلج کونسل ناڑہ یاسر حمید، کونسل محمد اشفاق اور بشیر کاشمیری نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پانچ سالوں میں عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عوام کی محبت ان کا اثاثہ ہے، حلقہ کوئی بھی ہو ضلع بھر کی عوام ان کی برادری ہے، گذشتہ سالوں میں حلقہ پی کے 47- کی عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر وہ حلقہ کی عوام کے مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے اہلیان علاقہ کی پانچ سال خدمت کی ہے، انہیں امید ہے کہ اہلیان علاقہ انہیں کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے، اپوزیشن میں رہنے کے باوجود جتنے ترقیاتی کام ان کے حلقہ میں ہوئے ہیں اس کی مثال ماضی کی تاریخ میں نہیں ملتی، ہم نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کر دیئے ہیں، آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے علاقہ میں رہ جانے والے باقی کاموں کی طرف وہ اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔