پاکستان نے چھینگ تائو سمٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے اہم کردار ادا کیا،چینی سفیر

اسلام آباد میں پاکستانی میڈیا کے اداروں کو شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس کے حوالے سے بریفنگ

بدھ 30 مئی 2018 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان میں چینی سفیر یائو چِنگ نے گذشتہ روز چین کے سفارت خانے میں شنگھائی تعاون تنظیم کی چھینگ تائو سمٹ کے حوالے سے ایک نیوز بریفنگ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی میڈیا کے اداروں کو چھینگ تائو سمٹ کی تیاری کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سمٹ کے دوران چینی صدر مملکت شی جن پھنگ شنگھائی تعاون تنظیم کے دوسرے سات رکن ممالک اورچار مبصر ممالک کے رہنماوٴْں نیز اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ مستقبل میں تعاون اور اہم عالمی و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

چینی سفیر یائو نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اور وزرائًے دفاع کے اجلاس اور سکیورٹی کے حوالے سے سیکرٹریز سطح کے اجلاس سمیت مختلف اہم اجلاسوں میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چھینگ تائو سمٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اور چین پاکستانی رہنماوٴْں کی چھِینگ تائو سمٹ میں شرکت کا خیر مقدم کرتا ہے۔