
وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے آخری اجلاس کا دوسرا سیشن
کابینہ کی سب کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بلوچستان ہیلتھ پالیسی منظور ،شپ بریکنگ یارڈ میں فی ٹن فیس کو 50روپے سے بڑھا کر 800 روپے کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی
بدھ 30 مئی 2018 17:19

(جاری ہے)
کابینہ نے بلوچستان ریونیو اتھارٹی ترمیمی بل 2018ء کی منظوری بھی دی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ قلیل مدت کے لئے قائم صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں اہم صوبائی امور کی انجام دہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا جبکہ کابینہ نے صوبے کے حقوق کے تحفظ، مختلف فورمز پر صوبے کے مسائل کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے اور آئندہ مالی سال کے لئے ایک متوازن بجٹ کی تیاری میں وزیراعلیٰ کی رہنمائی کو خراج تحسین پیش کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ تقریباً پانچ ماہ کی مدت کے دوران کابینہ کے اجلاسوں کا تسلسل کے ساتھ منعقد کرنے کا مقصد صوبے کے دیرینہ مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ترقیاتی عمل کو تیز کرنا تھا اور انہیں اطمینان اور خوشی ہے کہ عوام نے موجودہ حکومت پر جو اعتماد کیا اس پر ہم نے خلوص نیت کے ساتھ پورا اترنے کی کوشش کی اور کابینہ نے افہام وتفہیم کے ماحول میں اپنے آئینی فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنایا جس کے لئے اراکین کابینہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ کابینہ کے ساتھیوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہر ہرقدم پر ان کا ساتھ دیا اور اہم امور میں ان کی رہنمائی بھی کی جس سے ہم مختصر مدت میں اہم مسائل کے حل میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے انہیں پر خلوص دوستوں کے ہمراہ صوبے کی خدمت کا موقع دیا اور آئندہ بھی وہ جس حیثیت میں رہیں گے صوبے کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
-
صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، میری تجویز ہوگی کہ صوبے میں تبدیلی آئے
-
اگر پی ٹی آئی خود کے پی حکومت گرا کر کسی اور کو وزیراعلیٰ بناتی ہے تو جے یوآئی خیرمقدم کرے گی
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.