گندم غبن کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بلوچستان صدیق رند سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ، ملزمان کے بیانات قلمبند

بدھ 30 مئی 2018 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) احتساب عدالت میں گندم غبن کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بلوچستان صدیق رند سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران ملزمان کے بیانات قلمبند کرلئے گئے نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کردی گئی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ صدیق رند سمیت دیگر ملزمان پر 12 کروڑ روپے مالیت کی 26 ہزار گندم کی بوریاں غبن کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :