چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس

ثناء اللہ زہری ، وسیم اختر اور سہیل انور سیال کیخلاف تحقیقات کی منظوری وسیم اختر پر سرکاری فنڈز میں10 ارب کی کرپشن جبکہ وزیرداخلہ سندھ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے،رپورٹ

بدھ 30 مئی 2018 20:40

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری ،مئیر کراچی وسیم اختر اور وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی وسیم اختر پر سرکاری فنڈز میں10ارب روپے کی کرپشن جبکہ ثناء اللہ زہری اور سہیل انور سیال پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زیری مئیر کراچی وسیم اختر اور وزیر داخلہ سندھ سیہیل انور سیال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری فنڈز میں خوردبرد کے الزام پر جانچ پڑتال اور تحقیقات کی منظوری دے دی ہے ثناء اللہ زیری کہ اثاثے ان کے ذرائع آمدن سے کہیں زیادہ ہیں جبکہ مئیر کراچی وسیم اختر پر سرکاری فنڈز میں 10 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے چیئرمین نیب نے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام پر تحقیقات کی منظوری دی جس پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے