لاہور، ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج علی رضا کا کیمپ جیل کا دورہ

بدھ 30 مئی 2018 20:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج علی رضا نے گزشتہ روز کیمپ جیل کا دورہ کیا اپنے دورہ کے دوران ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج علی رضا نے جیل کے ہسپتال کچن اور دوسرے حصوں کا جائزہ لیا معززجج نے جیل میں سیکورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے معمولی جرائم میں ملوث اڑسٹھ ملزمان کی رہائی کا حکم دیا تھا اور کم عمر قیدی بچوں کی شکایات سنیں ۔

متعلقہ عنوان :