تمام مونٹسری ، کنڈر گارٹن، پرائمری اور مڈل کلاسز کو فوری طور پر چھٹیوںکی ہدایت

بدھ 30 مئی 2018 19:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا نے تمام پرائیویٹ سکولز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ 31مئی 2018 سے تمام مونٹسری ، کنڈر گارٹن، پرائمری اور مڈل کلاسز کو فوری طور پر چھٹیاں دیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے تمام پرائیویٹ سکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہیں کو وہ تمام مذکورہ بالا حکم نامہ پر فور ی طور پر عمل کریں ۔ بصورت دیگر سکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈی سی مردان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ہم سے 0937-9230048 پر رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :