رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ،بیرونی قرضوں میں 65فیصد اضافہ،حجم9.60ارب ڈالر رہا،اسٹیٹ بینک

دس ماہ کے دوران صرف کمرشل بینکوں سے ہی 2.92 ارب ڈالر کا قرض لیا گیا،چین سے ڈیڑھ ارب، اے ڈی بی سے 91کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا،مرکزی بینک

بدھ 30 مئی 2018 19:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران بیرونی قرضوں میں 9 ارب 60 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہواجو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 65 فیصد زائد ہے ،اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے جولائی 2017 سے اپریل 2018 کے دوران صرف کمرشل بینکوں سے ہی 2 ارب 92 کروڑ ڈالر کا قرض لیا،چین سے ڈیڑھ ارب ڈالراور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 91 کروڑ ڈالر40 لاکھ ڈالر کا قرض لیا گیا،حکومت نے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5 ارب 80 کروڑ ڈالر کا قرض لیا تھا،مالی سال 18-2017 میں بیرونی قرضوں کا ہدف 8 ارب ڈالر رکھا تھا، اس عرصے میں 2 ارب 92 کروڑ ڈالر کمرشل بینکوں سے وصول کیے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کمرشل بینکوں سے ایک ارب 31 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا گیا تھا، دس ماہ میں چین سے ایک ارب 50 کروڑ ڈالراور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 91 کروڑ ڈالر40 لاکھ ڈالر کا قرض لیا گیا،دوسری جانب جولائی سے اپریل کے دوران 2 ارب 45 کروڑ ڈالر مالیت کے سکوک اور بانڈز بھی فروخت کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :