فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے رمضان بازاروں میں آگاہی مہم

بدھ 30 مئی 2018 18:56

فیصل آباد۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر عماداقبال گل اور سینئر مینجر آپریشن محمد اعجاز بندیشہ نے صفائی کے حوالے سے مختلف رمضان بازاروں کاوزٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جس میں انہوں نے رمضان بازاروں کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور صفائی کے حوالے سے متعلقہ عملے اور وہاں پر موجود لوگوں میں صفائی کے حوالے سے آگاہی تدابیر والے پمفلٹ بھی تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ایم ڈی نے کہا کہ ایف ڈبلیو ایم سی کا سٹاف اپنے کام کو عبادت سمجھ کر کریگااوررمضان بازاروں کی صفائی پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :