نیو ائیر پورٹ پر مدینہ جانے والی شاہین ائیر لائن 5 گھنٹے کا تاخیر کا شکار

مسافروں کے شدید احتجاج پر انہیں تیکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر نیچے اتار دیا گیا

بدھ 30 مئی 2018 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) نیو ائیر پورٹ پر مدینہ جانے والی شاہین ائیر لائن 5 گھنٹے کا تاخیر کا شکارمسافروں کا شدید احتجاج بورڈنگ کروا کر ,فلائٹ میں بٹھا کر نیچے اتار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نیو ائیر پورٹ پر عمرہ ادائیگی کے لئے مسافروں کو مدینہ جانے والی شاہین ائیر لائن نے پانچ گھنٹے کی تاخیر کے بعد مسافروں کو تیکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر آف لوڈ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز عمرہ ادائیگی کے لئے جانے والے عازمین عمرہ اپنے مقررہ وقت پر جب جہاز میں آن بورڈہو ئے تو کئی گھنٹوں کے بعد انہیں آگاہ کیا گیا کہ جہاز میں خرابی کی وجہ سے پرواز نہیں کر سکتا جس پر مسافر.عمرہ ادائیگی کے لئے جانے والے مسافر خوار ہو گے ، جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا ان کا موقف تھا کہ فلائٹ میں تکنیکی خرابی کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہی.دوسری جانب شاہین ائیر لائن سٹاف نے خود کو آفس میں بند کر لیا.پرواز تاخیر کا شکارہونے سے روزے دار,خواتین بچے بیمار سخت پراذیت کا شاکر ہپوگے ،شدید گرمی اور 5 گھنٹے سے جاری انتظارنے مسافروں کو نڈھال کر دیا۔

متعلقہ عنوان :