چکوال شہر کے مرکزی غربی محلہ میں سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل استعمال ہونے لگا

بدھ 30 مئی 2018 21:29

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) چکوال شہر کے مرکزی غربی محلہ میں سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل استعمال ہونے لگا۔

(جاری ہے)

ایک کروڑ روپے کی لاگت سے میونسپل کمیٹی نے اس سڑک کی منظوری دی ہے ،سڑک اکھیڑی گئی ہے تو گزشتہ سال کھائی ڈیم سے لایا جانے والی پائپ لائن بھی گھٹیا اور دو نمبر ہے جس کی وجہ سے اب مذکورہ ٹھیکیدار نے سڑک کا میٹریل اس پائپ لائن پر ڈالنا شروع کیا ہے تو پائپ گھٹیا ہونے کی وجہ سے ٹوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔ علاقے کی سیاسی اور سماجی شخصیت ملک غلام مرتضیٰ نے ڈپٹی کمشنر چکوال کو بھی اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :