نگران حکومت معاشی دبائو برداشت نہیں کر پائے گی، امکان ہے کہ نوٹ زیادہ چھاپے جائیں

قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن عارف علوی کی نکتہ اعتراض پر بات

بدھ 30 مئی 2018 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی عارف علوی نے کہا ہے کہ نگران حکومت معاشی دبائو برداشت نہیں کر پائے گی، امکان ہے کہ نوٹ زیادہ چھاپے جائیں ،کراچی میں پانی کے مسائل کو بھی نگران حکومت نہیں حل کر پائے گی، بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ معاشی دبائو نگران حکومت برداشت نہیں کر پائے گی، امکان ہے کہ نوٹ زیادہ چھاپے جائیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کے مسائل کو نگران حکومت نہیں کر پائے گی ، لوڈشیڈنگ کا معاملہ بھی حل نہیں ہوگا ، ہم پودوں کے بیچ والی پنسل تقسیم کر رہے ہیں ، پانی کا ضیاع نہ کیا جائے ۔