خالق آبادمنگچرکے زمیندارباربارٹرپنگ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف سراپا احتجاج

بدھ 30 مئی 2018 21:40

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) سٹی فیڈرخالق آبادمنگچرکے زمیندارباربارٹرپنگ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تباہ حال زمینداروںکی فصلیں اورباغات کواب پانی کی ضرورت ہے توٹرپنگ ناقص وولٹیج اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار زمینداررہنماء میررمضان سمالانی، میرمحمدآصف نیچاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاانہوںنے کہاکہ سٹی فیڈرخالق آبادمنگچرکے زمیندار وں کومصنوعی بجلی بحران سے فاقہ کشی پرمجبورکیاجارہاہے زمینداروں نے اپناجمع پونجی اپنے فصلات اورباغات پرلگائے ہوئے ہیں لیکن اب فیڈرپرباربارٹرپنگ سے قیمتی زرعی آلات جل رہے ہیں اس کے علاوہ فصلات، سبزیات اورباغات کوپانی میسرنہیں ہورہی ہے جس سے کروڑوں روپے کے نقصانات کااندیشہ ہے ہم کیسکوحکام سمیت دیگراعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ سٹی فیڈرکامسئلہ حل کرکے ٹرپنگ اورناقص وولٹیج کاخاتمہ کیاجائے ورنہ ہم سخت احتجاج پرمجبورہوجائیں گے کیونکہ یہ ہمارے موت وزیست کامسئلہ ہے۔