راولپنڈی، موجودہ دور میں ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی قوانین اور روڈ سینس کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہر فرد کے لئے لازم ہو چکا ہے،بلال افتخار

ڈرائیونگ تھیوری کی باقاعدہ کلاسز لے کر ڈرائیونگ سیکھنے والا فرد اچھا ڈرائیور بننے کے ساتھ معاشرے میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے کردار ادا کر سکتا ہے ،چیف ٹریفک افسر راولپنڈی

بدھ 30 مئی 2018 21:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی قوانین اور روڈ سینس کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہر فرد کے لئے لازم ہو چکا ہے ڈرائیونگ تھیوری کی باقاعدہ کلاسز لے کر ڈرائیونگ سیکھنے والا فرد اچھا ڈرائیور بننے کے ساتھ معاشرے میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے کردار ادا کر سکتا ہے شاہراہوں پر ڈرائیونگ کے ضابطے ہیں جن پر عمل کر کے روڈیوزرز اپنے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنا سکتے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ ڈرائیونگ کے خواہش مند مر د و خواتین ڈرائیونگ سیکھنے سے پہلے ڈرائیونگ تھیوری کی باقاعدہ کلاسز لیں تاکہ ذمہ دار ڈرائیور بن کر شاہراہوں پر ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریںاس امر کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں راولپنڈی ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ ٹریننگ انسٹیٹوٹ سے ڈرائیونگ کی تربیت کا کورس مکمل کرنے والے طلباء وطالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ آئندہ ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے ڈرائیونگ کی تربیت کا کورس مکمل کرنے والے طلباء طالبات کو ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیا جائے انہوںنے کہا کہ آپ کو ڈرائیونگ ٹریننگ کے دوران جو پڑھایا اور سکھایاگیا اس پر نہ صرف عمل کریں بلکہ اپنے گھر والوں ، رشتہ داروں پڑوسیوں اور اپنے تمام حلقہ احباب کو بھی معلومات فراہم کریں تاکہ ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے آگاہی گھر گھر تک پہنچائی جا سکے لوگ اس کی اہمیت و افادیت کے بارے میں مکمل جان سکیں اور دلچسپی لے کر آگاہی حاصل کریں اور د وسروں تک آگاہی پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :