بلوچستان اسمبلی کے رواں سیشن میں ایک روز کی توسیع کردی گئی، بلوچستان کی دسویں اسمبلی کا آخری اجلاس آج ہوگا

بدھ 30 مئی 2018 22:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) بلوچستان اسمبلی کے رواں سیشن میں ایک روز کی توسیع کردی گئی بلوچستان کی دسویں اسمبلی کا آخری اجلاس آج ہوگا ،بلوچستان اسمبلی کے جاری کردہ اعلا میے کے مطابق گورنر بلوچستان نے سرکاری کاروائی،قانون سازی کے پیشِ نظر بلوچستان صوبائی اسمبلی کے رواں اجلاس میں ایک دن کی توسیع کردی۔

(جاری ہے)

اسمبلی کا اجلاس 30 مئی کے بجائے 31مئی 2018 کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہوگا