ٹنڈوالہ یار میں پھلوں کے بادشاہ آم کی آمد کے موقع پر جرائم پیشہ افراد سرگرم ہوگئے، آموں کے باغات کے ٹھیکیداروں کو بھتہ دینے کی دھمکیاں

بدھ 30 مئی 2018 22:20

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) ٹنڈوالہ یار میں پھلوں کے بادشاہ آم کی آمد کے موقع پر جرائم پیشہ افراد سرگرم ہوگئے۔ آموں کے باغات کے ٹھیکیداروں کو لاکھوں روپے بھتہ دینے کی دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔ نامعلوم افراد نے ضلعی وائس چیئرمین کے آموں کے باغوں کے ٹھیکیدار کو بھتے کی دھمکی دی ۔ پولیس نے دو افراد کو حراست میںلے لیا تفصیلات کہ مطابق گذشتہ روز چند نامعلوم افراد نے پیارولوند تھانے کی حدود میں واقع میرآباد کہ بڑے زمیدار اور ضلع ٹنڈوالہ یار کہ وائس چیئرمین غلام محمد عرف میر پپو ٹالپر کے آموں کہ باغ میں کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بناکر ان کو بھتہ دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھتہ دو ورنہ ہم آموں کی پٹائی نہیں کرنے دیںگے جس کے بعد علاقے کے زمیداروں خوف و حراس پھیل گیا اور انہوں نے پیارلوند تھانے کی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پیارلوند تھانے کے ایس ایچ او افضل مگسی نے کاروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر آموں کہ ٹھیکیداروں سے بھتہ طلب کرنے میں مبینہ طور ملوث لیاقت عمرانی ، ارباب عمرانی کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ سندھ کہ دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی آموں کا سیزن شروع ہوتے ہی جرائم پیشہ افراد سرگرم ہوجاتے ہیں اور وہ بھاری تاوان کے لئے باغوں میں چڑہائی کرتے ہوئے زمیداروں اور آم کے باغوں میں کام کرنے والے ہاریوں ، ٹھیکیداروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھاری تاوان ادا کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں ۔