کرولا گاڑی میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی

انڈس موٹرز کمپنی نے ٹویوٹا کرولاگاڑیوں میں نصب پرزوں کی درستگی کے لیے ایک بار پھر گاڑیوں کو واپس منگوا لیا ،گاڑیوں کو واپس منگوانے کی تعداد 16 ہزار 719 یونٹس ہوگئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 30 مئی 2018 23:52

کرولا گاڑی میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 30 مئی 2018ء ) :کرولا گاڑی میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی۔ انڈس موٹرز کمپنی نے ٹویوٹا کرولاگاڑیوں میں نصب پرزوں کی درستگی کے لیے ایک بار پھر گاڑیوں کو واپس منگوا لیا ،گاڑیوں کو واپس منگوانے کی تعداد 16 ہزار 719 یونٹس ہوگئی۔اب تک 13 ماہ میں چوتھی مرتبہ تبدیلی کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق کرولا گاڑی میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی۔

انڈس موٹرز کمپنی نے ٹویوٹا کرولاگاڑیوں میں نصب پرزوں کی درستگی کے لیے ایک بار پھر گاڑیوں کو واپس منگوا لیا ،گاڑیوں کو واپس منگوانے کی تعداد 16 ہزار 719 یونٹس ہوگئی۔اب تک 13 ماہ میں چوتھی مرتبہ تبدیلی کی جارہی ہے۔ آئی ایس سی کی جانب سے حالیہ منگوائے گئے ماڈل کے بارے میں خریداروں کو آگاہ کیا گیا کہ ٹویوٹاکرولا آلٹس 1.8 گرینڈ کے ایک ہزار 719 گاڑیوں کا خصوصی مہم کے ذریعے جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ ان ماڈلز کی گاڑیوں کے فرنٹ ایئربیگ سینسر وقت گزرنے کے ساتھ خراب ہوسکتے ہیں جبکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ ڈرائیور کی جانب لگایا گیا ایئربیگ حادثے کے دوران کام نہیں کرے، لہٰذا ان گاڑیوں کا جائزہ لینے کے لیے انہیں واپس بلایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ فروری 2018 میں آئی ایم سی کی جانب سے تقریباً ڈھائی ہزار ٹویوٹا کرولا 1.8 آلٹس گرینڈ کے ماڈلزکے مالکان کو آگاہ کیا گیا تھا کہ گاڑی کے فرنٹ ایئر بیگ کے سینسر غیر معیاری ہیں جو وقت پر دھوکا دے سکتے ہیں جس کے پیش نظر تمام گاڑیوں کا جائزہ لے کر ان کے سینسر بغیر کسی ادائیگی کے تبدیل کیے جائیں گے۔

اسی طرح جنوری 2017 میں انڈس موٹرز کی جانب سے خراب بریکس کے باعث 16اور 17ماڈلز کی ٹویوٹا کرولا ایکس ایل آئی، جی ایل آئی، آلٹس اور آلٹس گرینڈ کے 9 ہزار 896 ماڈل کو واپس منگوا لیا گیا تھا۔ جون 2017 میں بھی سامنے کی نشستوں پر بولٹس کو غلط طریقے سے ٹائٹ کرنے پر کمپنی نے کرولا ایکس ایل آئی، جی ایل آئی، آلٹس اور آلٹس گرینڈ کے کل 2700 ماڈلز واپس منگوائے تھے۔

متعلقہ عنوان :