تیمور نے سیف علی خان کو ’’ابا ‘‘ کہہ کر بلانا شروع کر دیا

جمعرات 31 مئی 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ تیمور نے انہیں ابا بلانا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ تیمور چند نئے الفاظ بولنا سیکھ رہا ہے اور اب اس نے مجھے ابا بلانا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تیمور کو شام میں پارک میں جانا بہت پسند ہے کیونکہ وہ وہاں آزادی سے کھیل کود سکتا ہے اور بعض اوقات یہ مشکل ہو جاتا ہے لیکن تصاویر کے حوالے سے فوٹوگرافرز واقعی دستانہ ہیں وہ صرف اپنی ملازمت کر رہے ہوتے ہیں وہ کبھی بھی آیا یا تیمور کے ساتھ زبردستی نہیں کرتے بلکہ اسے خوش کرتے ہیں اور کبھی غصہ نہیں ہوتے جو بہت اچھی بات ہے۔