وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے2 ارب 10کروڑ روپے جاری کردیئے

جمعرات 31 مئی 2018 13:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 2ارب 10کروڑ16لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ،حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 8ارب 55کروڑ64 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سپورٹ پراجیکٹ کے لئے 5کروڑ15لاکھ، سی پیک ایکسیلینس سنٹر کے لئے 14 کروڑ 55 لاکھ، ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پراجیکٹ کے لئے 13کروڑ54 لاکھ، پلاننگ کمیشن میں سوشل انٹر پرینیورشپ سنٹر کے قیام کے لئے 40لاکھ، نیشنل انڈوومنٹ فنڈ سکالرشپس کے لئے ایک ارب ، جاوید اظفر کمپیوٹرسنٹر کی اپ گریڈیشن کے لئے 11کروڑ87 لاکھ،ینگ ڈویلپمنٹ فیلو پروگرام کے لئے 2کروڑ 33لاکھ ، پی پی ایم آئی سنٹر آف ایکسلینس کے لئے 7کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :