افغانستان؛ داعش نے وزارت داخلہ کی عمارت پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

جمعرات 31 مئی 2018 14:04

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) افغانستان میں داعش نے افغان وزارت داخلہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے،گزشتہ روزداعش کے متعدد عسکریت پسند وزارت داخلہ کی عمارت کی پہلی چوکی عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 7حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا۔وزارت داخلہ کے مطابق حملے میں 1پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 5دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ آور فوجی وردی میں ملبوس تھے۔