چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنر ل زبیر محمود حیات کا دورہ تاجکستان ،

سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ،ْسکیورٹی اور دفاع پر گفتگو تاجک رہنمائوں کی چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات میں پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں کی تعریف

جمعرات 31 مئی 2018 14:14

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنر ل زبیر محمود حیات کا دورہ تاجکستان ..
دوشنبے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تاجکستان کا دورہ کیا اور اس موقع پر تاجک صدر سمیت اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں جن میں سیکورٹی اور دفاع سمیت اہم امور زیر بحث آئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل زبیر محمو د حیات نے تاجک صدر ، وزیر خارجہ ، وزیر دفاع اور نیشنل سکیورٹی کے حکام سے ملاقاتیں کیں، ا س موقع پر دفاعی اور خطے کی سکیورٹی سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی ، بیان کے مطابق تاجک رہنمائوں نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات میں پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :