انڈونیشیا میں قید کینسر کے مریض پاکستانی ذوالفقار علی انتقال کر گئے

جمعرات 31 مئی 2018 17:49

انڈونیشیا میں قید کینسر کے مریض پاکستانی ذوالفقار علی انتقال کر گئے
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) انڈونیشیا میں سزائے موت کے قیدی اور کینسر کے مریض پاکستانی ذوالفقار علی انتقال کر گئے۔ذوالفقار علی کو حالت بگڑنے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ ان کے پاس زندہ رہنے کے لیے محض چند گھنٹے ہیں۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کے حوالے سے سرگرم غیر سرکاری تنظیم جسٹس پروجیکٹ پاکستان( جے پی پی) کے مطابق ذوالفقار علی کا انتقال ہو گیا ہے۔

جے پی پی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ذوالفقار علی کی حالت سے آگاہ کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ اس پیغام کو اتنا پھیلایا جائے کہ یہ انڈونیشین صدر جوکووو تک پہنچ جائے اور اس کی پھانسی کی سزا ٹل جائے لیکن وہ اس سے قبل ہی انتقال کر گئے۔اس حوالے سے FreeZulfiqar# (ذولفقار کو رہائی دی جائی) کے پیش ٹیگ کے ساتھ مہم چلائی گئی۔

متعلقہ عنوان :