محکمہ انہار کی مون سون2018میں دریائے جہلم کے کنارے آباد سرگودھا کے 78دیہات میں ممکنہ ہائی فلڈ وارننگ جاری

جمعرات 31 مئی 2018 20:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) محکمہ انہار نے موجودہ موسمی صورتحال کے تناظر میں مون سون2018میں دریائے جہلم کے کنارے آباد سرگودھا کے 78دیہات میں ممکنہ ہائی فلڈ وارننگ جاری کر دی،جن میں سے 64دیہات کو انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا سامنا کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیاہے ،گزشتہ روز ایل جے سی ڈیپارٹمنٹ کے حکام کی جانب سے دریائے جہلم کانٹی جنسی پلان جاری کرتے ہوئے سول ایڈمنسٹریشن اور حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ موضع اچھراں،چلر، ٹھٹی ولانہ، رنگپور،آلہ یار، گھنگوال، گاگا، چک گنگاداس، چک رامداس، موضع ڈھل،کوٹ بھائی خان، جھاوریاں، کوٹلی علی احمد، برتھ غربی، بھیرہ، میگھہ،ترکی والا، کنڈان، بونگہ جھمٹ، سیدل، کنڈان،ٹھٹھی اوپی، عاقل شاہ، کاسو پور، ودھن، ہجکہ شریف، جھمٹ رانجھا، کوٹ مغرب، کوہلیاں، نون جاگیر،کھچی،جھگیاں، منگڑیل،مانگوال خورد،ہموکہ، صابووال، ٹھٹھی ڈھکواں، شاہ پور، کلیاں، کوٹ پہلوان سمیت دیگر علاقوں سے ملحقہ دریائے جہلم میں امسال مون سون کے ابتدائی ایام میںپانی کا بہائو سوا دو لاکھ سے تین لاکھ کیوسک اور بعدازاں تین لاکھ کیوسک سے بھی بڑھنے کا اندیشہ ہے جس کے باعث متذکرہ دیہات متاثر ہو سکتے ہیں، کانٹی جنسی پلان میں سول ایڈمنسٹریشن اور متعلقہ اداروں کو قبل از وقت اقدامات کی ضرورت پر زور دینے کے ساتھ ساتھ دستیاب اور ناپید سہولیات کی تفصیلات بھی ارسال کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :