فاٹاکے اساتذہ کا فضائیہ کالج آف ایجوکیشن برائے خواتین پشاور میں ماسٹر ٹرینر کورس کا انعقاد

جمعرات 31 مئی 2018 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) فضائیہ کالج آف ایجوکیشن برائے خواتین ، پشاور میں 1st Early Childhood Education (ECE) ماسٹر ٹرینر کورس کی تقسیم اسناد کی تقریب منعقد ہوئی ۔یہ کورس فاٹا کے مرد و خواتین اساتذہ پر مشتمل تھا۔ گورنر خیبر پختونخواہ ، اقبال ظفر جھگڑا اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ائیر وائس مارشل سرفراز خان ، ائیر آفیسر کمانڈنگ نادرن ائیر کمانڈ بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

مہمانِ خصوصی نے فاٹا کے 31 زیر تربیت مرد و خواتین اساتذہ میںاسنادتقسیم کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے فضائیہ کالج آف ایجوکیشن برائے خواتین کی خدمات کو سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ اس کالج کے اساتذہ تعلیمی شعبے میں بہترین ریسرچ کا حصہ بنیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک فضائیہ تعلیمی میدان میں قومی تعمیر و تربیت میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ پاک فضائیہ اور فاٹا سیکریٹریٹ کے درمیان ایک MoU کے تحت فضائیہ کالج آف ایجوکیشن برائے خواتین، فاٹا کے طلبا کو بلا معاوضہ تعلیمی سہولیات فراہم کرے گا۔ موجودہ کورس ٹیچر ٹریننگ کی سیریز کا پہلا کورس ہے ۔