قومی اسمبلی کا 56واں اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا

جمعرات 31 مئی 2018 20:25

اسلام آباد۔ 31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) قومی اسمبلی کا 56واں اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ‘ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سمیت دیگر اراکین نے اپنا الوداعی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کا یہ اجلاس 27 اپریل کو طلب کیا گیا تھا جو اسمبلی تحلیل ہونے کے آخری روز تک جاری رہا۔ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کئے جانے کے صدارتی احکامات پڑھ کر سنائے۔