راولپنڈی ، پاکستان مسلم لیگ ن نے راولپنڈی میں میٹرو بس سمیت یونین کونسل کی سطح تک بے شمار منصوبے متعارف کروائے ہیں،تحسین فواد

جمعرات 31 مئی 2018 21:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے صحت و تعلیم میں بہتری کے اقدامات کے علاوہ راولپنڈی کے عوام کے لئے میٹرو بس کے بڑے منصوبے سمیت یونین کونسل کی سطح تک بے شمار منصوبے متعارف کروائے ہیں جن میں خصوصاخواتین کے لئے خواتین کے لئے ووکیشنل سینٹرز کا قیام روزگار کے لئے آسان شرائط پر چھوٹے بڑے قرضوں کی فراہمی مسلم لیگ ن کی ملک و قوم سے مخلصی کا ثبوت ہیںمسلم لیگ ن ہی کی کاوشوںکا نتیجہ ہے عورتوں کو ان کے بنیادی حقوق اور شخصیت کے ساتھ جینے کا حق دینے کے لئے ’’عالمی یوم خواتین ‘‘8مارچ کو خواتین کے حقوق کا بل پاس کیا جب کہ پنجاب اسمبلی میں 18سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کا بل بھی پاس کیا گیا جس میں 18سال سے کم عمر کی لڑکی کی شادی کروانے پر والدین کے لئے بھی سزا ہو گی انہوں نے کہا کہ اس بل کے پاس ہونے سے طلاق کے تناسب میں کمی آئے کی جبکہ اچھی اور سمجھدار مائیں بھی مسیر آ ئیں گی جس سے بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت زیادہ بہتر انداز میں ہو گی اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پائے گا تحسین فواد نے کہا کہ پنجاب کی سطح پر تعلیم اور صحت کے شعبہ میں وزیر اعلی کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کے باعث تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں بین الااقوامی معیار کی اپ گریڈیشن کے علاوہ دل کے امراض کے لئے راولپنڈی کارڈیالوجی سینٹر ، ماں بچہ ہسپتال اور گردوں کے مفت علاج کے لئے زیر تکمیل یورالوجی سینٹر بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے راولپنڈی کے عوام کے لئے تحفہ ہیں ۔