ضلع کونسل لیہ کا 6کروڑ 31لاکھ33ہزار روپے بچت کاترمیمی بجٹ منظور

جمعرات 31 مئی 2018 21:05

لیہ۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ضلع کونسل لیہ نے مالی سال 2017-18ء کے لیے 6کروڑ 31لاکھ33ہزار روپے بچت کاترمیمی بجٹ منظور کر لیا ہے ۔جس میں آمدنی کا ترمیمی تخمینہ 50کروڑ 23لاکھ 70ہزار روپے جبکہ اخراجات کا ترمیمی تخمینہ 43کروڑ 92لاکھ 37ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ترمیمی بجٹ کی منظوری ضلع کونسل کے اجلاس میں دی گئی ۔اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین نور محبوب میلوانہ نے کی جبکہ ترمیمی بجٹ چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ نے پیش کیا۔

اجلاس میں ممبران مہر احمد حسن کلاسرہ ،مہر مقبول تھند،اللہ نواز گورمانی ،ابو صفیان ،سلیم سبہانی ،چودھر ی پرویز اختر،مسز شگفتہ کنجال ،چودھری انعام الحق ،طارق سامٹیہ اورمہر ریاض میلوانہ نے مختلف امور کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

ملک عمر علی اولکھ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی بقایا متوقع حصہ ٹی ایم ایز ،متوقع آمدنی گورنمنٹ گرانٹس،پی ایف سی اور لوکل ٹیکسسز فیسزسے 50کروڑ23لاکھ 70ہزار روپے آمدنی جبکہ سیلری ،نان سیلری 14کروڑ60لاکھ 55ہزار روپے ،اسی طرح جاریہ سکیمیں کالعدم جبکہ ٹی ایم اے 16لاکھ روپے کی لاگت سے نئی سکیمیں 24کروڑ 15لاکھ روپے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کی بحالی پر چار کروڑ روپے، خریدٹریکٹر و دیگر مشینری پر ایک کروڑ روپے خرچ کرتے ہوئے کل ترقیاتی ترمیمی اخراجات 29کروڑ 31لاکھ 82ہزار روپے لگایا گیا ہے ۔

اجلاس میںممبران ضلع کونسل ،سی او محمد قاسم شکیل،ڈی او فنانس ملک غلام رسول اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :