موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر پولیس فورس سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے، طارق رستم چوہان

جمعرات 31 مئی 2018 21:05

ساہیوال۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طارق رستم چوہان نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیںہمار ا کام عوام کی ویلفیئر ہے، اگر ہم اپنے اس نیک مقصد میں کامیاب ہوگئے تو ہم دنیا و آخرت میں بھی انشاء اللہ کامیاب ہیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہیدوں پر فخر ہے۔

موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر پولیس فورس سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔ پولیس ملازمان کی ویلفیئر ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے اس سلسلہ میں ملازمان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پولیس افسران کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عاطف اکرام،ڈی پی اوپاکپتن اسماعیل الرحمن کھاڑک ،ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علویٰ،ایس پی رینج کرائم مشتاق حسین، ایس پی انوسٹی گیشن ساہیوال نوید ارشاداور دیگرافسران کے علاوہ شہدا کی فیملیزاور ملازمین بھی موجود تھے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسران ساہیوال رینج نے اپنے اپنے خطابات میںخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل پولیس آفیسرساہیوال طارق رستم چوہان کی سرپرستی میںبطور ٹیم ورک کام کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ان کی مکمل سپورٹ سرپرستی اورانتظامی امور میں مکمل آزادی کی وجہ سے ساہیوال رینج کو اچھی کارکردگی کی بناء پر پنجاب کی دوسری بہترین رینج قرار دیا گیا ہے ۔ ایس پی رینج کرائم مشتاق حسین کی کارکردگی اورمحکمہ پولیس کے لئے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔آخر میں طارق رستم چوہان نے اچھی کارکردگی کے حامل رینج بھر کے سینئر و جونیئرپولیس افسران و ملازمین کوتعریفی سرٹیفکیٹس و نقدانعامات دئیے اور شہدا کی فیملز کو بھی تحائف اور نقد رقوم دیں۔

متعلقہ عنوان :