پولیس نے 7ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات ،ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

جمعرات مئی 21:05

ساہیوال۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے چھاپے‘ 535گرام چرس ‘6پسٹل برآمد ‘7ملزمان گرفتار ۔

(جاری ہے)

پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 101/6A-R میں چھاپہ مارکر منشیات فروش ناصر سے 535گرام چرس ‘101/6A-Rمیں شاہد سے پسٹل ‘186/9-Lمیں الله دتہ سے پسٹل ‘ گلشن نور میں ظفر اقبال سے پسٹل ‘ الحسیب ٹائون میں عبدالغفور سے پسٹل ‘بھنڈاری چوک میں غفار حسین سے پسٹل اور گرلز کالج چوک میں آصف سے پسٹل معہ گولیاں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :