چیئرمین لوکل گورنمنٹ فیڈریشن حافظ مشتاق کوریجو کی کوششیں رنگ لے آئیں

لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن کی55ملازمین کو جوائنگ لیٹرز جاری کردیئے گئے

جمعرات 31 مئی 2018 21:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو ،جوائنٹ سیکریٹری عبدالہادی مرکیانی ،رہنمائوں قربان ابڑو،اصغر جتوئی ،غلام اللهحاجانو،شام لال ،منور سانڈایو اور دیگر کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔لاڑکانہ کے تین سال سے دربدر 54ملازمین کی جوائنگ کا مسئلہ حل کرواکر تنخواہوں کی ادائیگی کی کوششیں تیز کردیں ۔

(جاری ہے)

میئر لاڑکانہ اسلم شیخ ،میونسپل کمشنر خمیر ابڑو نے اس سلسلے میں حافظ مشتاق کوریجو اور انکی ٹیم سے مکمل تعاون کیا اور احتجاج پر بیٹھے ملازمین میں جوائنگ لیٹر تقسیم کیے ۔آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،سینئر نائب صدر اسمٰعیل شاہ ،جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ ،مرکزی رہنما کشن لعل ،غلام عباس سہاگ ،ثناء اللهآرائیں اور دیگر نے لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن کی54ملازمین کو مسئلہ حل کروانے پر حافظ مشتاق کوریجو اور لاڑکانہ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :